رانا ثناء اﷲ 21افراد کا ہی نہیں، ماڈل ٹاؤن کے 14شہیدوں کا بھی قاتل ہے ،وزیر قانون شکن پی ٹی آئی فیصل آباد کے کارکن حق نواز کا بھی قاتل ہے ,چودھری شیر علی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیز ہیں ،تحقیقات کیوں نہیں کی جا رہیں

عوامی تحریک کے سیکرٹر ی جنرل کا چودھری شیر علی کے بیان پرردعمل کااظہار

ہفتہ 9 جنوری 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری شیر علی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شیر علی ن لیگ کے وفاقی وزیر عابد شیر علی کے والد ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز ہیں،اگر انہوں نے رانا ثناء اﷲ پر جھوٹا الزام لگایا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی اور اگر انہوں نے سچ کہا ہے تو حکومت رانا ثناء اﷲ کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کرتی۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ رانا ثناء اﷲ وزیر قانون نہیں بلکہ وزیر قانون شکن ہیں۔وہ 21افراد کا نہیں سانحہ ماڈل ٹا?ن کے 14شہیدوں اور پی ٹی آئی فیصل آباد کے کارکن حق نواز کا قاتل بھی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ حکمرانوں نے پولیس اور دیگر تمام اداروں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ،اسی لئے انصاف کا مسلسل قتل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سوچنا ہو گا کہ اب تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے اپنے گھر کے لوگ اور بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں زیر حراست پولیس کے اپنے اہلکار بھی کہہ رہے ہیں کہ انکو ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ایک سازش کے تحت ملوث کیا جا رہا ہے تا کہ اصل مجرموں کو بچایا جا سکے اور حقائق منظر عام پر نہ آسکیں۔پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ؤ?ن کے اصل قاتلوں کی گرفتاری تک جدوجہد جاری رکھے گی اور وہ دن دور نہیں کہ جب بے گناہوں کے قاتل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں