ارفع کریم رندھاوا کی چوتھی برسی14 جنوری کو منائی جائے گی

اتوار 10 جنوری 2016 12:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء)پاکستان کی کم عمر آئی ٹی ماہر کا اعزاز پانے والی ارفع کریم رندھاوا کی چوتھی برسی14 جنوری کو منائی جائے گی ۔ ارفع کریم رندھاوا2 فروری 1995کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں سول سوسائٹی کے زیراہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ارفع کریم رندھاوا کو کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ ارفع کریم رندھاوا 14جنوری2012ء کو انتقال کر گئی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں