ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے ‘اسلم شیخ

اتوار 10 جنوری 2016 12:30

ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے ‘اسلم شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) نامور اداکاراسلم شیخ نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے تاہم میرے نزدیک فلموں کا جو معیار ہونا چاہیے وہ نئی فلموں میں نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل جس طرح کی فلمیں بنائی جارہی ہیں اس کو دیکھ کر ایسا احساس ہوتا ہے کہ ٹی وی کا کوئی ڈرامہ بڑی سکرین پر دکھایا جارہا ہواوراسکی بڑی وجہ سینئر ہدایتکاروں کا فقدان ہے ۔نئے ڈائریکٹر زاپنی طرف سے اچھی کوششیں کر رہے ہیں مگر انہیں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے سینئر ہدایتکاروں سے سیکھنا ہوگا جس کے لئے وقت درکار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں