جرار رضوی نے نئی فلم بنانے کا ارادہ کرلیا ‘فروری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئے جانے کا امکان

اتوار 10 جنوری 2016 12:51

جرار رضوی نے نئی فلم بنانے کا ارادہ کرلیا ‘فروری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئے جانے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) سٹار میکر جرار رضوی نے نئی فلم بنانے کا ارادہ کرلیا ‘ فروری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئے جانے کا امکان ۔

(جاری ہے)

وہ آج کل اپنی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور امکان ہے کہ فلم کی کاسٹ رواں ماہ میں ہی مکمل کر لی جائیگی جس کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ لاہور اور دوبئی میں ہو گی۔جرار رضوی اپنی فلم میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کریں گے ان کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کے آنے سے ہی فلموں کی کامیابی کا شروع ہونے والا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں