لاہور ، کاچھا منڈی میں جگا ٹیکس نہ دینے پر فائرنگ ، چھ افراد زخمی

اتوار 10 جنوری 2016 13:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) لاہور کی کاچھا منڈی میں جگا ٹیکس نہ دینے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے بھتہ طلب کیا گیا مگر انکار پر ملزمان نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جاوید‘ فقیر حسین اور احمد سمیت تین نامعلوم افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں