پنجاب میں تین روزہ پولیو کی مہم کل سے شروع ہو گی

اتوار 10 جنوری 2016 14:03

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء ) پنجاب میں تین روز ہ انسداد پولیو مہم کل ( پیر) سے شروع ہو گی ۔ 11سے 13جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے حفاظت کی ویکسین پلائیں گی ۔وزیر اعلیٰ کے مشیر براے صحت خوا جہ سلمان رفیق نے بتایا کہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً ایک کر وڑ اسی لاکھ بچوں کو قطرے پلاے جا ئیں گے۔

مہم کے لیے صوبہ بھر کی 3522 یونین کونسلز میں 42ہزار سے زا ئد ٹیمییں تشکیل دی گیٔ ہیں جن میں موبائل ، ٹرانزٹ اور فکسڈ سایٔٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ گزشتہ مہمات کے اعدادوشمار کی روشنی میں رہ جانے والے بچے اور علاقوں پر خاص توجہ دی جاے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیو پر قومی ایکشن پلان کے مطابق سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ میٹنگز کی ہدایات جاری کیں۔

ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ بین الصوبائی نقل و حمل پنجاب کے ایک بڑا چیلنج ہے اور دوسرے صوبوں کے بارڈر پر واقع اضلاع جہاں سے بین الصوبا ئی نقل و حمل کے اہم راستے ہیں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مقصد کی لیے اہم مقامات اور گزرگاہوں پر پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جہاں امیو نایٔزیشن کی ٹیمیں خدمات سر انجام دے ری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں