ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،پی سی بی نے عمر اکمل پر ایک میچ کھیلنے پر پابندی لگادی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہوگئے

اتوار 10 جنوری 2016 14:26

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،پی سی بی نے عمر اکمل پر ایک میچ کھیلنے پر پابندی لگادی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی لگنے کے بعد عمر اکمل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، عمر نے سوئی نارتھرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے رواں ہفتے کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں جو کپڑے پہنے اس میں پی سی بی کی گائیڈ لائنز کا خیال نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بورڈ نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں میچ ریفری نے عمر پر ایک میچ کی پابندی لگائی تھی جس کا اطلاق ہر طرز کی کرکٹ پر ہوتا ہے۔انتخاب کے مطابق، پابندی کی وجہ سے عمر 15 جنوری کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باہر بیٹھیں گے، لیکن وہ اگلے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ ایس این جی پی ایل جیسی ڈیپارٹمنٹ ٹیمیں پی سی بی کی منظوری کے بعد اپنے کپڑوں پر صرف ایک لوگو استعمال کر سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق، عمر قائد اعظم ٹرافی میں پہلے بھی دو مرتبہ اسی طرح کی خلاف ورزی پر خبردار کیے جا چکے تھے، لیکن گزشتہ ہفتے تیسری مرتبہ خلاف ورزی پر انہیں میچ ریفری انور خان نے انہیں سزا دے دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں