پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہو گا،عرفان دولتانہ

اتوار 10 جنوری 2016 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر طبی سہولتوں کی فراہمی اور میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہو گا۔ اس سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے اورٹرانسپلانٹ کی بہترین سہولتیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور صحت‘ تعلیم‘ انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار صحت کے شعبے کے لئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے انسٹی ٹیوٹ کی ڈیزائننگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے لئے سنگاپور کے ڈیزائنرز کی خدمات لی گئیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے لئے شمالی امریکہ اور برطانیہ کے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا جا رہاہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا پہلا مرحلہ اگست 2017ء میں مکمل ہو جائے گا جو 200بستروں پر مشتمل ہو گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں