شاہراؤں کو سگنل فری بنایا جا رہا ہے ، پیدل چلنے والوں کے حقوق کو غصب کر لیا گیا ہے سعدیہ سہیل رانا

تحریک انصاف ہسپتالوں کی ناقص صورتحال اور عوام کی بد حالی پر آواز حق بلند کرتی رہے گی رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 10 جنوری 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت سڑکوں کو کشادہ کرنے کی بجائے بے ہنگم ٹریفک کی روانی میں اور زیادہ پیچیدگیاں بڑھا رہی ہے شاہراؤں کو سگنل فری بنایا جا رہا ہے اور پیدل چلنے والوں کے حقوق کو غصب کر لیا گیا ہے جس سے حادثات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے لوگ لین کی پابندی کو خاطر میں نہیں لا رہے پنجاب حکومت کے منصوبوں کی سنگل فری پالیسیوں کی وجہ سے ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں ایسی پالیسیوں میں وہ کن سے مشاورت کرتے ہیں آج تک پتا نہیں چل سکا انہوں نے پنجاب میں ہسپتالوں کی خستہ حالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہسپتالوں کی ناقص صورتحال اور عوام کی بد حالی پر آواز حق بلند کرتی رہے گی اور اگر اس پر کان نہ دھرے گئے تو حکومت پھر سے دھرنوں کے لئے تیار رہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں