پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الر حمن کا گھر زد میں آنے پر اورنج لائن میٹر وٹرین کا روٹ تبدیل کر نے کا حکم دیدیا

اتوار 10 جنوری 2016 17:38

پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الر حمن کا گھر زد میں آنے پر اورنج لائن میٹر وٹرین کا روٹ تبدیل کر نے کا حکم دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن کا گھر زد میں آنے پر اورنج لائن میٹر وٹرین کا روٹ تبدیل کر نے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اورنج میٹر و ٹر ین کی وجہ سے در جنوں گھر اور دکانوں کے علاوہ قبر ستان ‘مسجدیں اور قومی ورثہ کو مسمار کیا جا رہا ہے لیکن گڑھی شاہو کے علاقہ میں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن کا گھر بھی روٹ کی زد میں آنے کے بعد پنجاب حکومت نے فوری نوٹس لیتے روٹ کو تبدیل کر نے کا حکم دیدیا ہے جسکے بعد صوبائی وزیر کی15مر لہ اراضی کی بجائے صرف چند فٹ زمین متاثر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں