پٹھان کوٹ واقعہ پر تحقیقات میں تعاون پاکستان کی نیک نیتی اور خلوص کا ثبوت ہے‘ نیب ایک آزاد ادارہ ہے ‘ اگر نیب کسی کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا مقدمہ قائم ہوتا ہے تو اس میں حکومت کا کیا کردار؟ بلاجوازحکومت کو موردالزام ٹھہرا کر انتشار پھیلانا نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ایسے بیانات مقدمات سے نجات میں مدد دے سکتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا انٹر ویو

اتوار 10 جنوری 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر تحقیقات میں تعاون اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بھارت کی مدد کا اعلان ہماری نیک نیتی اور خلوص کا ثبوت ہے‘ نیب ایک آزاد ادارہ ہے ‘ اگر نیب کسی کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا مقدمہ قائم ہوتا ہے تو اس میں حکومت کا کیا کردار؟ بلاجوازحکومت کو موردالزام ٹھہرا کر انتشار پھیلانا نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ایسے بیانات مقدمات سے نجات میں مدد دے سکتے ہیں۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران وفاقی وزیر اطلا عات نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی جماعت کے راہنما کے خلاف مقدمات کاتعلق قانون سے ہے حکومت سے نہیں لہذااس پر حکومت کو ٹارگٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

قانونی معاملات کو قانونی ذرائع سے حل کرنا چاہیے‘ اگر کوئی سیاسی مسئلہ ہے تو حکومت اس میں مدد کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے ۔

اگر نیب کسی کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا مقدمہ قائم ہوتا ہے تو اس میں حکومت کا کیا کردار۔ بلاجوازحکومت کو موردالزام ٹھہرا کر انتشار پھیلانا نہ تو ملک و قوم کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ایسے بیانات مقدمات سے نجات میں مدد دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر تحقیقات میں تعاون اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بھارت کی مدد کا اعلان ہماری نیک نیتی اور خلوص کا ثبوت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں