سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان پرپٹھانکوٹ حملے کاالزام عائدکیا جارہاہے‘پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے، حکومت ایران سعودیہ کشیدگی ختم کرانے کیلئے بھرپورکرداراداکریگی‘دورہ کولمبو کامیاب رہا، آنیوالے وقت میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات بہترہونگے، وزیر دفاعی پیداوار ،راناتنویرحسین کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 10 جنوری 2016 21:26

لاہور/مر یدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) وفاقی وزیردفاعی پیداواراینڈسائنس وٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان پرپٹھانکوٹ حملے کاالزام عائدکیا جارہاہے۔پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے۔مسلم لیگ(ن)کی حکومت ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریگی۔

دورہ کولمبو کامیاب رہاہے آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات بہترہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز یوسی نمبر16نون کے نومنتخب چیئرمین چوہدری ارشدعلی ورک کے ڈیرہ پر نومنتخب چیئرمینوں کو دیئے گئے عشائیہ کے دوران صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دس نومنتخب آزادچیئرمینوں نے راناتنویرحسین کی بھرپورحمائت کااعلان کیاجبکہ دیگرشرکاء میں ایم پی اے حسان ریاض،ایم پی اے پیراشرف رسول شاہ،نومنتخب وائس چیئرمین وقاص الحسن قریشی،حاجی رفیق الحسن قریشی ،چوہدری عمران رحمت ڈوگر،عمرگل یارخاں،راناعمران قیصر،چوہدری آفتاب احمدبٹر،چوہدری محمدحسین،جہانزیب،رانارحمت علی خاں،چوہدری منظور،چوہدری اعظم گجر،چوہدری عباس علی مغل،آصف اقبال کھوکھر،حاجی محمدسلیم بھٹی، ملک غلام مصطفی، کونسلرعبدالغفوربھٹی،جہانگیرقیصربٹ،عابد گوہر،طارق عزیزجٹ،حاجی سجادخان،چوہدری محمدقیصرورک،محمدشبیرنمبردار،چوہدری محمدعلی ریاض،سیدارشدعلی نقوی ،چوہدری انعام اللہ ورک اورسکندرحیات سمیت کثیرتعداداراکین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے کہاکہ ہم پٹھانکوٹ حملے کی پرزورمذمت کرتے ہیں اوربھارت کیساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اوراسکی پارٹی بین الاقوامی سطح پرپاکستان کامعیاربلندکرنے کی پالیسی لیکرنکلے ہیں انشاء ہم اپنے ملک کو اسکامقام دلاکردم لینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں