باپ کے نقش قدم پر چل کر ان کا نام روشن کرونگا، حیدر سلطان

پیر 11 جنوری 2016 12:07

باپ کے نقش قدم پر چل کر ان کا نام روشن کرونگا، حیدر سلطان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) فلمسٹار سلطان راہی مرحوم کے بیٹے اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ میں اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں بہتر کام کر کے ان کے نام کو روشن کرونگا۔

(جاری ہے)

والد کی برسی کی تقریب کے موقع پر حیدر سلطان نے کہا کہ میں ہر سال نہ صرف اپنے والد کی برسی کی تقریب بلکہ ماہ رمضان میں افطاری کا بھی اہتمام کیا کرونگا، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک عظیم باپ کا بیٹا ہوں اور لاکھوں پرستار آج بھی طویل عرصہ گزرنے کے باوجود میرے والد کو چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں