ایشیاء کپ کی تیاری ، بلائنڈ ٹیم کو تاحال بھارت جانے کے فنڈز ملے نہ پریکٹس کیلئے گراوٴنڈ

پیر 11 جنوری 2016 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پہلے بلائنڈ ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم تیاریوں میں مصروف ہے، لیکن بھارت جانے کے فنڈز تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاری نہیں کئے، المیہ یہ ہے کہ پریکٹس کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو گراوٴنڈ بھی دستیاب نہیں۔دو بار کی ورلڈ چیمپئن قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب پہلے ایشیاء ٹی ٹونٹی کپ کی تیاری میں مصروف ہے۔

لیکن مقابلوں سے پہلے ہی کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

مقابلے سترہ جنوری کو شروع ہوں گے، لیکن ابھی تک فنڈز جاری نہیں ہوئے اور پھر ٹریننگ کرنے کے لئے جو گراوٴنڈ دیا گیا تھا وہ بھی چھن گیا۔ایشیاء ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ بھارت میں سج رہا ہے، جہاں قومی بلائنڈ ٹیم کو جیت کی امید ہے۔ کپتان انیس جاوید کہتے ہیں کہ مسائل سے کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ٹیم نے حصہ لیا تو شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔ بلائنڈ یا ڈس ایبل کرکٹ کا مقصد ایسے افراد کو احساس محرومی سے بچانا ہے لیکن ان مسائل سے اس محرومی کو مزید ہوا مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں