کلثوم سیف اللہ خان قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ18جنوری سے شروع ہوگی

پیر 11 جنوری 2016 12:56

کلثوم سیف اللہ خان قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ18جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) دوسری کلثوم سیف اللہ خان قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2016ء 18 جنوری سے شروع ہوگی ۔ ایونٹ گریڈ ون ہوگا جس کی انعامی رقم 5لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دوسرا کلثوم سیف اللہ خان قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2016ء دلاور عباس پی ٹی ایف 18جنوری سے شروع ہوگی جو چوبیس جنوری تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

ایونٹ گریڈون کا ہوگا جس کی انعامی رقم پانچ لاکھ روپے رکھی گئی ہے قومی چیمپئن شپ کو سیف گروپ آف کمپنیز سپانسر کررہی ہے اس ایونٹ میں مینز سنگلز اور ڈبل، خواتین سنگل ، بوائز انڈر 18، انڈر 14، انڈر 10،سینئرز ڈبل اوپس 45سے زائد عمر والے ایگزیکٹو سینئرز ڈبلز ساٹھ سے زائد عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے آخری تاریخ سولہ جنوری مقرر کی گئی ہے ٹورنامنٹ میں شمولیت کے لئے کھلاڑی شہزاد اختر علوی ریفری ٹورنامنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں