کاشتکاروں کو کماد کی بہتر پیداوار کے لیے منظورشدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

پیر 11 جنوری 2016 14:17

لاہور ۔11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جنوری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی بہاریہ کاشت کا موزوں وقت 15مارچ ہے۔ ترجمان کے مطابق کماد کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکار پنجاب میں محکمہ زراعت کی صرف منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کماد کی اگیتی تیار ہونے والی منظور شدہ اقسام میں سی پی77-400، سی پی ایف243، سی پی ایف237، ایچ ایس ایف240اور ایچ ایس ایف 242شامل ہیں۔

جبکہ درمیانی تیار ہونے والی اقسام ایس پی ایف 213،ایس پی ایف245، ایس پی ایف 234، سی پی ایف246، سی پی ایف247 اور سی پی ایف 248ہیں۔ایس پی ایف 234صرف راجن پور، بہاولپوراور رحیم یارخان کے اضلاع کے لیے موزوں ہے۔کماد کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے صحت مند بیج کا انتخاب کریں اورشرح بیج 100تا120من فی ایکڑرکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں