لاہور : ہونڈا ایٹلس نے 2016 HR-V پاکستان میں متعارف کروادی
سمیرا فقیرحسین پیر 11 جنوری 2016 16:29
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جنوری 2016 ء) : ہونڈا ایٹلس نے لاہور میں منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب کے دوران 2016ء ہونڈا HR-V لانچ کر دی ہے۔ نئی ہونڈا HR-V 2016 کو 1500 سی سی i-VTEC انجن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ جس کے ساتھ ہونڈا کا CVT بھی شامل ہے۔ اس مختصر SUV میں پیڈل شفٹرز کے علاوہ دور جدید کی کئی ایک ٹیکنالوجیز مثلاً پُش اسٹارٹ (بٹن کے ذریعے گاڑی اسٹارٹ کرنے کی سہولت)، کلائمیٹ کنٹرول (مناسب درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کی سہولت)، کی لیس انٹری (بنا چابی گاڑی کھولنے کی سہولت) کے ساتھ کروز کنٹرول اور الیکٹرانک پارکنگ بریکس شامل ہیں۔
گاڑی میں 7 انچ ٹچ اسکین بھی لگائی گئی ہے جو معلوماتی و تفریحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ ہونڈا HR-V کی خصوصیات میں17 انچ کے پہیے بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
اس ماڈل کی حفاظتی سہولیات بھی قابلٍ ذکر ہیں تو نئی ہونڈا HR-V میں وی ایس اے، اے بی ایس، دہرے ایس آر ایس ایئربیگز کے ساتھ بیک ویو مررز بھی دیے گئے ہیں۔ہونڈا ایٹلس اس نئی گاڑی کو مختلف رنگوں پرل ( سیاہ، سفید، سرخ اور نیلا) اور ٹھوس(سیاہ اور سفید) میں پیش کرے گی ، چمکیلے(اسٹیل اور نقرئی ہونڈا ایٹلس) کی جانب سے اس نئی گاڑی کی قیمت 36,19,000 روپے رکھی گئی ہے۔
اس قیمت میں 2 سال کی وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مزید 24 ہزار روپے کے عوض آپ گاڑی میں اضافی سہولیات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہونڈا HR-V کی پیشکش کا مقصد ہونڈا ایٹلس کے پورٹ فولیو میں اضافے کے ساتھ جاپان سے درآمد کی جانے والی ہونڈا وِزل کا متبادل فراہم کرنا بھی ہے۔ گذشتہ کئی ماہ سے ہونڈا ایٹلس کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے۔ لہٰذا اس نئی گاڑی کو پیش کرکے ہونڈا ایٹلس نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔اس گاڑی کا نام HR-V دراصل Hi-Rider Revolutionary Vehicle کا مخفف ہے۔ اس کا شمار جاپانی کار ساز ادارے ہونڈا کی مشہور زمانہ گاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ HR-V مختصر SUV ہے جس کا انداز ہونڈا وِزل سے ملتا جلتا ہے۔ البتہ اس میں کئی ایک قابلٍ ذکر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ عالمی سطح پر HR-V کی دوسری جنریشن پیش کی جا رہی ہے البتہ پاکستان میں پیش کی جانے والی یہ پہلی جنریشن ہے۔ HR-V کی تیاری کے لیے ہونڈا فِٹ تھرڈ جنریشن کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
محکمہ تعلیم پنجاب میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا
بانی چیئرمین کی ہدایت پر عام ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی چوری ،دھاندلی کیخلاف احتجاجی ..
حمزہ شہباز شریف کی سید توصیف شاہ کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد
صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
لاہور نیب آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،تین سوسے زائد متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام