بلاول بھٹو زر نے لاہور ہائی کورٹ بار میں تاریخی خطاب کرکے بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کی یاد تازہ کرد ی ہے،میاں محمد ایوب

پیر 11 جنوری 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار میں ایک بہترین قومی لیڈر والا تاریخی خطاب کرکے بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کی یاد تازہ کردی ہیں اور انہوں نے نہائت خو بصورتی کے ساتھ پیپلز پارٹی کے بار کے ساتھ تعلقات کو اجاگر کیا‘ سب کو اس بات کا علم ہے کہ شہید بھٹو کے خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بینظیر بھٹو شہید نے ملک میں خوشحالی کے جو خواب دیکھے تھے بلاول بھٹو انکو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے مزدور ں ‘کسانوں اور معاشرے کے کچلے ہوئے طبقات کی نمائندگی کررہے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں