تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال

منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی ،ریو نیو میں بھی اضافے ہوگا‘ذرائع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

پیر 11 جنوری 2016 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ،منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ قومی رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز سمیت دیگرشعبوں کی لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی تصویر کے تھیم پر مبنی تصاویر کا اجراء کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اس کی سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دی ہے جس کی منظوری ملنے کی صورت میں اس پر اگلے ماہ سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پر کام کر کے سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے ۔تصویر کا تھیم ہونے کے باعث نمبر پلیٹوں کا سائز بڑارکھا جائے گا اورنمبر پلیٹ پر ’’ڈائی ‘‘کے ذریعے ہی تصویر کا تھیم دیا جائے گا ۔ ااگر ان نمبر پلیٹوں کا اجراء ہوتا ہے تو اس سے یقینا ریو نیو میں اضافے کا امکان ہے ۔ مذکورہ نمبر پلیٹوں کا اجراء بھی باقاعدہ بولی کے ذریعے کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں