پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں اسلحہ کی شناخت کے ڈیٹا بیس کیلئے جدید نظام متعارف کرا دیا گیا ‘ عرفان دولتانہ
پیر 11 جنوری 2016 21:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایشیاء کی سب سے بڑی اورجدیدفرانزک سائنس لیب بنائی گئی ہے جو کہ بین الاقوامی معیارنہ صرف پورا اترتی ہے بلکہ اس لیب میں بیرون ملک سے بھی کیسوں کے نمونے تصدیق کیلئے بھجوائے گئے ہیں ،ان کیسوں پر ملزمان کو سزا بھی ہوئی ہے جو کہ اس لیب کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں حال ہی میں اسلحہ کی شناخت کے ڈیٹا بیس کیلئے خود کار جدید نظام متعارف کرایاگیا ہے ۔ اسلحہ کے ریکارڈ کو ڈیٹا بیس کے جدید نظام میں منتقل کرنے کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔(جاری ہے)
فرانزک سائنس لیب میں فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس کیلئے خودکار جدید نظام لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فرانزک سائنس لیب کے پنجاب کے ہر ڈویژن میں سیٹلائٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے اوران سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام سے جرائم کے شواہد کے نمونے مقامی سطح پر جمع ہوسکیں گے۔سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کا منصوبہ انصاف کی فراہمی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اوران سینٹرز کے قیام سے شواہد کے معیار کوبہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ ڈویژن کی سطح پرسیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائیگا اورڈویژن کی سطح پر سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کے کام کو مارچ تک مکمل کیا جائیگا۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 36 اضلاع میں سیٹلائٹ سینٹرز بنانے جائیں گے۔ اضلاع میں فرانزک سائنس لیب کے سیٹلائٹ سینٹرز بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار