اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، راہداری منصوبہ صرف روڈ کا نام نہیں ،حکومت اے پی سی کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، راہداری منصوبے کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنا دینگے

جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جنوری 2016 21:01

ملتان؍لیہ؍ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، راہداری منصوبہ صرف روڈ کا نام نہیں ہے بلکہ اس منصوبے کے تمام لوازمات کو پورا کر نا اس منصوبے کا اہم حصہ ہے اسی حوا لے جمعیت علماء اسلام نے پشاور میں اے پی سی کی ہے اور ہم نے وہاں پر متفقہ سفارشات مرتب کیں ہیں اسلام آباد کی اے پی سی نے جے یو آئی کی اے پی سی سفار شات کی تائید بھی کی ہے اور مزید سفارشات بھی مرتب کیں ہیں حکومت کو ان سفارشات کی طرف توجہ کر نی چاہیے اور یہ بات بھی بھولنی نہیں چاہیے کہ اس منصوبے کو ناکام کر نے کی سازششیں بھی ہو رہی ہیں ان حا لا ت میں حکومت کو پار لیمنٹ میں مو جود تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کرفیصلے کر نے ہوں گے مر کزی میڈیا سیل کے مطا بق وہ یہاں قاری منور احمدکی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ایک سوال کے جواب میں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ہمارے نزدیک پا کستان انڈیا کے تعلقات کی بہتری کے لیئے ضروری ہے کہ بھارت پا کستان پر الزامات کا انداز ختم کرے اور ہر ہونے والے واقعہ کو پا کستان کے ساتھ نہ جوڑ ے انہوں نے کہا کہ انڈیا الزام تو لگا دیتے ہے لیکن اس الزام کا کو ئی ثبوت نہیں پیش کر سکتا یہی بات پا کستان اور انڈیا کے درمیان بہتر تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان خطے میں امن کے لیئے کوشاں ہے اب خطے کے دیگر ممالک خصوصا بھارت کی ذمے داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ خطے کی عوام چین کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں بھارت بڑا ملک ہو نے کے ناطے سے اب اس کی ذمے داری ہے کہ وہ بھی منفی پا لیسیوں کو چھوڑ کر مثبت پا لیسیوں کی جانب بڑھے مو لا ناامجد نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عالم اسلام کو اس بات پر ضرور سوچنا چاہیے کہ عالمی استعمار مسلم ممالک کو اپس میں لڑانا چاہتے ہیں اس حوالے سعودی عرب اور ایران کو بہت زیادہ غور کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو سزا دی ہے یہ اس کا ملکی اور قانونی حق ہے اس میں کسی کو مداخلت نہیں کر نی چاہیے اور ہمارے نزدیک پا کستان ، ترقی ،مصر اور دیگر اسلامی ممالک کو مل کر دونوں ملکو ں کے درمیان کشید گی کو ختم کر نے کے لیئے مصالحت کا کردار ادا کر نا چاہیے تاکہ کسی بھی سطح پر عالمی استعما ر کی لڑانے کی سازش کا میاب نہ ہو سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں