وزیر اعلی پنجاب کا اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان

سکول جانے والے ہر بچے کو سوفیصد تعلیمی اخراجات کے ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے،بچوں کے سکول داخلے پر والدین کو دوہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائے گا، بچوں اور والدین کو علاج کی مفت سہولتیں ملیں گی،بچوں کو فری کتابیں، سٹیشنری، یونیفارم، جوتے اور سکولز بیگ بھی فراہم کیے جائیں گے،بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آرڈیننس کا مسودہ منظور،چائلڈ لیبر کرانے والے بھٹہ مالکان کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی , وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب