وزیر اعلی شہباز شریف کا اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان
ڈی سی او اور ڈی پی او اپنے متعلقہ اضلاع میں بھٹوں کو باقاعدہ چیک کر کے رپورٹ پیش کرینگے‘وزیر اعلی پنجاب کا اجلاس سے خطاب
پیر 11 جنوری 2016 21:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کایہاں اجلاس منعقد ہو ا جس میں وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی پیکیج کی منطوری دی۔پیکیج کے تحت سکول جانیوالے ہر بچے کو سوفیصد مفت تعلیمی اخراجات کے علاوہ ایک ہزار روپے ماہانہ خصوصی وظیفہ دیا جائے گاجبکہ بچوں کے سکول داخلے پر والدین کو دوہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
بچوں اوران کے والدین کوعلاج معالجہ کی مفت سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔دوردراز سکولوں میں جانیوالے بچوں کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آرڈیننس کے مسودے کی بھی منظوری دی-آرڈیننس کے تحت چائلڈ لیبر کرانے والے بھٹہ مالکان کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔(جاری ہے)
خلاف ورزی پر بھٹہ مالکان کا سمری ٹرائل ہوگااور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
چائلڈ لیبر کرانے پربھٹہ بھی سیل ہوگا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہر صورت کریں گے اور اس مقصد کے لئے متعلقہ اداروں کو محنت اورعزم سے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی چیکنگ کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ہر ضلع کا ڈی سی او کمیٹی کا سربراہ ہوگا۔ڈی سی او اور ڈی پی او اپنے متعلقہ اضلاع میں بھٹوں کو باقاعدہ چیک کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او بھی بھٹوں کی چیکنگ کریں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے اعلان کردہ پیکیج انتہائی اہم اقدام ہے - اس پیکیج کے تحت بچوں کو فری کتابیں،سٹیشنری،یونیفارم،جوتے اور سکولز بیگ فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کا سکولوں میں سوفیصد داخلہ یقینی بنایا جائے اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ ،راجہ اشفاق سرور،رانا مشہود احمد ،ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریزاوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار