جناح ہسپتال سے نامعلوم خاتون 5سالہ بچے کو اغوا کر کے فرار ہوگئی

پولیس نے دو سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر خاتون کی تلاش شروع کر دی

پیر 11 جنوری 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) لاہور کے جناح ہسپتال سے نامعلوم خاتون 5سالہ بچے کو اغوا کر کے فرار ہوگئی ، پولیس نے دو سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر خاتون کی تلاش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ زنیرہ بی بی اپنی ہمشیرہ کی سپرد داری کے لئے جناح ہسپتال آئی تھی کہ اس کاپانچ سالہ بیٹا فہد بھی اس کے ہمراہ تھا ۔

(جاری ہے)

زنیرہ بی بی کسی کام کے سلسلہ میں جناح ہسپتال کے لیبر روم میں گئی تو وہاں پر تعینات سکیورٹی گارڈ نے بچے کو ساتھ لیجانے سے روک دیا جس پر زنیرہ نے بچے کو باہر کھڑی خاتون کے سپر د کردیا اور جب واپس آئی تو نامعلوم خاتون بچے کو اغوا کر کے فرار ہو چکی تھی ۔

اطلا ع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہسپتال میں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کرنے کیساتھ لیبر روم میں تعینات دو نوں سکیورٹی گارڈ ز کو بھی حراست میں لے لیا اور خاتون کی تلاش شروع کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں