عمران خان میرے لیڈر ہیں، روزی روٹی کیلئے ن لیگ کے پروگرام میں کام کر رہا ہوں: ڈی جی بٹ

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 22:21

عمران خان میرے لیڈر ہیں، روزی روٹی کیلئے ن لیگ کے پروگرام میں کام کر رہا ہوں: ڈی جی بٹ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) ڈی جی بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں، روزی روٹی کیلئے ن لیگ کے پروگرام میں کام کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ڈی جے بٹ کی جانب سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لینے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اب ڈی جے بٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہی ان کے لیڈر ہیں۔ وہ ن لیگ میں شامل نہیں ہو رہے۔ وہ صرف روزی روٹی کیلئے ن لیگ کے فنکشن میں کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں