ہسپتال سے 5 سالہ بچہ اغواء‘ پولیس نے 2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 10:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح ہسپتال سے نامعلوم خاتون نے 5 سالہ بچہ اغواء کر لیا،پولیس نے ہسپتال کے2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

شیرا کوٹ کی رہائشی زنیرا اپنی بہن کی عیادت کے لیے 5 سالہ بیٹے فہد کے ہمراہ جناح ہسپتال پہنچی، لیبر روم جانے لگی تو سکیورٹی گارڈ نے بچے کو داخلے کی اجازت نہ دی، زنیرا بیٹے کو باہر چھوڑ کر اندر چلی گئی، واپس آئی تو بیٹا غائب تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی، ہسپتال کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھی تو پتہ چلا کہ سرخ لباس پہنے ایک خاتون بچے کو اٹھا کر لے گئی۔جناح ہسپتال سے دن دیہاڑے 5 سالہ بچے کے اغوا نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی، جلد مغوی بچے کو برآمد کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں