ایف آئی اے کیہنڈی کا کاروبار کرنے والے کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار ، دستاویزات اور سامان برآمد

منگل 12 جنوری 2016 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے کے خلاف کارروائی کرکے تین ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہنڈی کے کاروبار سے متعلق دستاویزات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایف آئی اے نے معین سنٹر ایمریس روڈ پر چھاپہ مار کر تین ملزمان جن میں آصف‘ مہتاب اور وقاص شامل ہیں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ہنڈی کے کاروبار سے متعلق کمپیوٹر‘ چیک بکس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کرلیں۔ اس کے علاوہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان سے بائیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں