لاہور میں نابینا افراد کے ایک گروپ کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری
عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) لاہور میں نابینا افراد کے ایک گروپ کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے مطاہرین نے کلمہ چوک پر دھرنا دے دیا احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے ٹریفک کا بہاو سست روی کا شکار ہے۔کلمہ چوک پر میٹرو بس کے روٹ پر نابینا افراد نے پھر دھرنا دینے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا اور مظاہرین کو میٹرو ٹریک پر چڑھنے نہیں دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ دیا جائے ،کنٹریکٹ کے بجائے مستقل بنیادوں پر نوکریاں دی جائیں اور جو کنٹریکٹ ملازمین ہیں ان کو مستقل کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے جب کہ مطالبا ت پورے نہیں ہوں گے وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
جبکہ دوسری طرف لاہور میں احتجاج کے بعد ملازمتیں دینے کی یقین دہانی پر راولپنڈی بلائے گئے نابینا افراد کے ساتھ انتظامیہ ہاتھ کر گئی، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں داخل ہونے بھی روک دیا گیا۔
ڈی سی او راولپنڈی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والے نابینا افراد کا موقف ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے 17 نابینا افراد کو راولپنڈی میں ملازمتیں دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا گیا کہ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال سے ملازمتوں کے لیٹر وصول کر لئے جائیں۔ڈی سی او ساجد ظفر ڈال نے اپنے دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ، احتجاج کرنے والے نابینا افراد کی ایسوسی ایشن کے نمائندے شیراز تنویر، نبیل ستی ، وقار سعید اور محمد توصیف شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ