حکومت پنجاب نے گیارہ سروس شعبوں پر چودہ فیصد ٹیکس کٹوتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

منگل 12 جنوری 2016 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے گیارہ سروس شعبوں پر سیلز ٹیکس میں چودہ فیصد کٹوتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے گیارہ غیر ملکی دستاویزی شعبوں جو کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے 16 فیصد لیوی پر مزاحمت کر رہے تھے پر سیلز ٹیکس کی شرح میں چودہ فیصد کمی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے پہلے نوٹیفیکیشن کے ماطبق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات ، مخصوص شعبوں جیسا کہ ہیلتھ کیئر ، جمز اور فزیکل فٹنس ، ہیئرکٹنگ ، ہیر ڈائنگ ، شیونگ سیلون ،ایئرکنڈیشنڈ بیوٹی پارلر اے سی شاپنگ پلازہ ، تعمیراتی خدمات فراہم کرنے والوں پر ایک مالیاتی سال میں پچاس ملین روپے سے زائد لیوی چارج نہیں کی جائیں گی اور صرف کسی سکیم کے لئے اکیلے سروس فراہم کرنے والوں پر پانچ فیصد کی شرح سے وصولیاں کی جائیں گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹو موبائل ڈیلروں، آٹو ورکشاپ اور برقی سازو سامان یا اپلاٹنسز پر لیوی چارج ہو گی اور پانچ فیصد کی شرح سے وصولی کا اطلاق صرف غیر مجاز ڈیلروں اور غیر مجاز اور اکیلے خدمات فراہم کرنے والوں پر ہو گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں