بھارت میں ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آفریدی الیون کیساتھ ثناء میر الیون بھی ایکشن میں ہوگی

منگل 12 جنوری 2016 14:03

بھارت میں ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آفریدی الیون کیساتھ ثناء میر الیون بھی ایکشن میں ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی مار دھاڑ کا کھیل ہے مینز کی طرح ویمنز کرکٹرز بھی پاور ہیٹنگ کے گر سیکھنے کے لئے ان ایکشن ہیں۔ ٹیم مینجمینٹ کے مطابق آخری اوورز میں بڑی ہٹس نہ لگنے سے میچ ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔بھارت میں رواں برس سجنے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آفریدی الیون کی طرح قومی ویمنز ٹیم بھی ان ایکشن دکھائی دے گی۔

(جاری ہے)

ویمنز کرکٹرز نے بھی ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے کمر کس رکھی ہے۔ کپتان ثناء میر کہتی ہیں ان کی نظریں ورلڈ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں۔ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پاکستان کے پول میں بھارت،بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، کوچ محتشم رشید کے مطابق ویمنز کرکٹرز کو پاور ہٹنگ کے گرسیکھائے جارہے ہیں۔ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ مزید پانچ روز تک لاہور میں جاری رہنے کے بعد ختم ہوگا اور پھر کھلاڑی بے نظیر چیمپئن شپ کھیلیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں