کسی بھی ملک کی معاشی ترقی خواتین کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ،چےئر پرسن ٹیوٹا

منگل 12 جنوری 2016 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) چےئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی خواتین کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے، ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، ہماری بچیاں بھی ٹیوٹا اداروں میں داخل ہو کرہنر مند بنیں کیونکہ ہماری قومی ترقی کا خواب ہنر مند افراد کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کیلئے شروع کئے جانے والے کورس کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد، شیر علی، محمد مقصود، مصطفی کمال پاشا، فاروق چیمہ، عائشہ قاضی، ڈاکٹر سید افتخار حسین، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر شامل تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ بیوٹیشن سیکٹر اس وقت ایک اہم حیثیت حاصل چکا ہے۔

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نجی شعبے کے تعاون سے بیوٹیشن کے جدید شارٹ کورس متعارف کروائے گی جس سے بیوٹیشن شعبہ سے منسلک 1500سے 3000خواتین سالانہ تربیت حاصل کرسکیں گی۔ اس کورس کوابتدائی طور پر لاہور میں اور کامیاب تکمیل کے بعد اسے پنجاب بھر کے دیگر اضلا ع میں بھی شروع کیا جائے گا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا بیوٹیشن سیکٹر کی ضروریات کے مطابق خواتین کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے کیلئے میٹرک پاس خواتین اہل ہونگی جنہوں نے پہلے سے بیوٹیشن کا کورس کیا ہو اہے۔اس میں میک اپ،بالوں اور جلد کی نگہداشت کے متعلقہ میٹریل کو نصاب میں شامل کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں