ایف بی آر کا سٹیج اداکاراوں کے ٹیکس ریکارڈ کی تحقیقات کا فیصلہ

منگل 12 جنوری 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ایف بی آر نے گزشتہ تین سالوں میں کروڑوں روپے مالیت کے گھر اور گاڑیاں بنانیوالی سٹیج اداکاراوٴں سے چھان بین کا فیصلہ کر لیا۔ آمدنی اور اثاثوں کی مالیت کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالی اداکاراوں کو نوٹس جاری کر کے وصولی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بیشتر اداکارائیں نہ صرف پوش علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں بلکہ انکے پاس مہنگی گاڑیاں بھی ہیں لیکن ان کی طرف سے ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایف بی آر کے اعلی احکام ہدایات پر ٹیموں نے پوش علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے گھروں میں رہائش پذیرسٹیج ااداکاروں کیٹیکس ریکارڈ کی تحقیقات اور چھان بین کا فیصلہ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں