نئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے کی پاکستان آمد، خارجہ سیکرٹری مذاکرات بارے دونوں حکومتیں رابطے میں ہیں، اگلے قدم کیلئے دیکھنا اور انتظار کرنا ہوگا، پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو

منگل 12 جنوری 2016 16:15

نئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے کی پاکستان آمد، خارجہ سیکرٹری مذاکرات بارے دونوں حکومتیں رابطے میں ہیں، اگلے قدم کیلئے دیکھنا اور انتظار کرنا ہوگا، پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان کیلئے نامزد نئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے منگل کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے،پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل بلال اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اپنی لاہور آمد کے بعد نامزد ہائی کمشنر اسلام آباد روانہ ہوگئے ، قبل ازیں بھارت سے پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے جلد ازجلد پاکستان پہنچنے کی ہدایات ملی ہیں اور ہائی کمشنر کی حیثیت سے میری یہ کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام کیلئے کام کروں اس سوال پر کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات ہونگے یا نہیں نامزد ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں حکومتیں ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہوگا کہ اگلا قدم کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں تعلقات کی بہتری کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لاؤنگا ہم انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں