کم عمر ڈرائیورزاور چنگ چی رکشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کا حکم

سی ٹی او آفس میں ہونے والی میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر کی ڈی ایس پیزکو سختی سے ہدایت

منگل 12 جنوری 2016 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سی ٹی او آفس میں ڈی ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں بہتری ،رانگ پارنگ اور ٹریفک پرابلم بننے والی گاڑیوں اور خصوصا چنگ چی رکشہ کے خلاف کریک ڈاؤن کریں،جبکہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھی بھر پور کارروائی یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم کے دوران ابتک 11559کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے ۔سی ٹی او نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وارڈنز کو بریفنگ کے دوران حکم دیا جائے کہ وہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد،کالے شیشوں والی گاڑیوں ومشکوک گاڑیوں پربھی کڑی نظر رکھیں اور متعلقہ پولیس کی معاونت سے انکے خلاف انسدادی کارروائی یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے شہر بھر میں ٹریفک کے بہاؤ میں مزید بہتری ،عوام کی مدد اور ٹریفک پرابلم بننے والے چنگ چی رکشوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایس پیز کے ساتھ سی ٹی او آفس میں میٹنگ کی۔سی ٹی او نے کہا کہ اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں،غفلت وکوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر کرنے کیلئے رانگ پارکنگ اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران سے باہمی رابطہ رکھیں ۔

سی ٹی او نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ وارڈنز کی بریفنگ،ڈی بریفنگ یقینی بنائیں غیر حاضر ہونیوالے وارڈنز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کریں،وارڈنزٹریفک کی روانی کے ساتھ ارد گرد کے ماحول پر بھی کڑی نظر رکھیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں