آئی ایم ایف کی ایما پر اربوں کے نئے ٹیکسوں کی تیاریاں تشویشناک ہے‘ خادم حسین

حال ہی میں40ارب کے ٹیکس نے کاروبار کی کمر توڑدی مزید ٹیکسوں سے کاروبا ر تباہ ہوجائینگے‘ ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبر

منگل 12 جنوری 2016 18:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے 26جنوری کو آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں عوام کو دی گئی تمام ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور نئے ٹیکس پیکیج کے تحت اربوں کے نئے ٹیکسوں کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ے کہ حال ہی میں آئی ایم ایف کی ایما پر 40ارب کے ٹیکسوں نے کاروبار کی کمر توڑ دی مزید ٹیکسوں کے نفاذ سے کاروبار تباہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے حصول کے لیے عوامی مفادات کو قربان نہ کرے ۔اور قرضوں کے حصول کیلئے مزید ٹیکسوں سے اجتناب کرے کیونکہ عوام پر نئے ٹیکس لگانے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا جبکہ آئی ایم ایف سے مزید قرضہ فراہم کرنے پر ملکی معاشی نظام غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ فروری میں رعایتی اور ٹیکس چھوٹ کے ایس آر اوز کی واپسی سے عوام پر75ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوجائیں گے،حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر مزید ٹیکسوں کے نفاذ سے اجتناب کرکے عوام کو مزیدپریشانیوں میں مبتلا نہ کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں