وزیراعلیٰ پنجاب کی استنبول میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کیساتھ ہے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ‘ شہبازشریف

منگل 12 جنوری 2016 19:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کے شہر استنبول کے سیاحتی مقام سلطان احمد سکوائر میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،یہ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں