ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں1055چھاپے، 87 افراد گرفتار ،17 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

منگل 12 جنوری 2016 19:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1055مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر37دکانداروں کے چالان کیے جبکہ34,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،69افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر87افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے17افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں