میگا ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی لاہور میں تقریب رونمائی ،کل بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہو گی

ٹرافی کی جمخانہ کرکٹ کلب گراؤنڈ ،کنیرڈ کالج اور قذافی اسٹیڈیم میں رونمائی کی گئی ،نجم سیٹھی ،سبحان احمد ،رچرڈ ریمنڈ ،ثناء میر اور دیگر کی شرکت

منگل 12 جنوری 2016 19:31

میگا ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی لاہور میں تقریب رونمائی ،کل بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہو گی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی لاہور میں تقریب رونمائی ہوئی ۔پشاور سے لاہور پہنچنے پر ٹرافی کی سب سے پہلے باغ جناح میں تاریخی جمخانہ کرکٹ کلب گراؤنڈ میں تقریب رونمائی ہوئی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،آئی سی سی کے نمائندے رچرڈ ریمنڈ اورقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ٹرافی کی رونمائی کی ۔

بعد ازاں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو کینئر ڈ کالج لاہور لایا گیا جہاں پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر اور دیگر کھلاڑیوں نے اس کی رونمائی میں حصہ لیا ۔ اس موقع کھلاڑیوں اور طالبات نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ٹرافی کو پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم لایا گیا جہاں پی سی بی ملازمین اور صحافیوں نے ٹرافی کی پردہ کشائی کی ۔

ٹرافی کو کل لاہور سے بنگلہ دیش لیجایا گیا ۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ سے کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاری کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی پاکستان آئی ہے ،امید ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی اور پاکستانی شائقین اس ٹرافی کو دوبارہ دیکھ سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کے انٹرنیشنل دورہ کو پاکستان کا حصہ بنایا ۔

انہوں نے کہاکہ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ ایک تاریخی گراؤنڈ ہیں جہاں پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کرکٹ کھیلا کرتے تھے ۔آئی سی سی کے نمائندے رچرڈ ریمنڈ نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی کا پاکستان لایا جانا ورلڈ ٹور کا حصہ ہے ۔ آج 13جنوری کو ٹرافی کو بنگلہ دیش لے جائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے بھرپور تیاری بھی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی ویمن کے ایونٹ میں سپر ایٹ یا سپر سکس کا مرحلہ نہیں ہوتا بلکہ براہ راست سیمی فائنلز مقابلے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس بار بھرپو رکوشش ہو گی کہ راؤنڈ میچز سے آگے بڑھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرافی کی پاکستان میں تقریب رونمائی سے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہوگی او ر ان میں میں ایک جذبہ پیدا ہوگا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ آئی سی سی اور پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آرمی پبلک سکول لے جانا قابل تعریف اقدام ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں