طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ

منگل 12 جنوری 2016 20:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) لاہور کینٹ سکول آف سائنس‘ بیدیاں روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دارالعلوم دینہ(فار بوائز) حمایت اسلام‘ ملتان روڈ‘ لاہور‘گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس‘ سمن آباد‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ بہاری کالونی‘ گرین ٹاؤن‘لاہور‘مہریہ آئیڈیل سکول‘ ابوالخیر روڈ‘ کوٹ عبدالمالک‘اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ اسلامک سکول‘ مالووالہ بازار‘ کوٹ عبدالمالک گیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد519تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں