وزیراعلیٰ کاسابق ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا محمد یاسین اور مرحوم مسلم لیگی رہنما ادریس جانباز کی بیوہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 12 جنوری 2016 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس مرزا محمد یاسین اور مرحوم مسلم لیگی رہنما ادریس جانباز کی بیوہ و ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں