نابینا افراد کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دوسرے روز بھی میٹر و ٹر یک پر احتجاجی دھرنا

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مظاہر ین سے ہاتھا پائی ‘ شہباز شریف نے انتظامیہ کو نابینا افراد کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 12 جنوری 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) نابینا افراد کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دوسرے روز بھی میٹر و ٹر یک پر احتجاجی دھرنہ ‘پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مظاہر ین سے ہاتھا پائی جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے انتظامیہ کو نابینا افراد کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے حقوق کے حصول کیلئے نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ‘ نابینا افراد نے کلمہ چوک میٹرو ٹریک پر پورا دن دھرنا دیئے رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور پورے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ پنجاب حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد نابینا افراد ایک بار پھر میٹرو ٹریک پر آگئے اور دھرنا دینے کی کوشش کی تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے انہیں احتجاج کی اجازت نہ دی ۔

نابینا افراد کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے نوکریوں میں مخصوص کوٹہ نہیں دیا جاتا اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے انتظامیہ کو نابینا افراد کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں