بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات ، باقاعدہ عہدے کا چارج سنبھال لیا
بہترین پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی اور پیشہ ور ریسکیورز پیدا کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ بریگیڈئیر(ر) امیر حمزہ
منگل 12 جنوری 2016 22:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) حکومتِ پنجاب نے بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ کو ڈ ائریکٹر جنرل/پرنسپل(BPS-20) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات کردیا ہے جنہوں نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ امیر حمزہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل ہیں کیونکہ ان کی تعیناتی سے قبل یہ سیٹ خالی چلی آرہی تھی۔ بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے پاکستان آرمی کو 1984میں جوائن کیا اور 32سال تک پاکستان آرمی میں خدمات سرانجام دینے کے بعد 31دسمبر 2015کو آرٹلری کورپس میں اپنے عہدے سے بطور بریگیڈئر ریٹائر ہوگئے۔
اپنی سروس کے دوران انہوں نے دنیا کے سترہ ممالک کا دورہ کیا جن میں امریکہ، برطانیہ، انڈونیشیاء، ہنگری ، سنگاپور اور دیگر شامل ہیں۔ قبل ازیں بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کہا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)برگیڈئیر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء سے تفصیلی ملاقات کی۔(جاری ہے)
ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وہ مل کر سروس کی بہتری کے لئے ہم آہنگی سے کام کریں گے ۔
بعدازاں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی آمد پر رجسٹر ار اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد ؛سربراہ تمام تربیتی شعبہ جات محمد احسن، بجٹ اینڈ اکاؤنٹ آفیسر اعجاز ورک، ایڈمن آفیسر مدثر بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو فرحان مرزا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائر انجینئر شکیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر احتشام، انجینئر زوہیب اصغر، انجینئر تیمور چوہدری اور افسر تعلقاتِ عامہ جام سجاد حسین اور دیگر افسران نے بریگیڈئر امیر حمزہ کا استقبال کیا ۔میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل /پرنسپل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ریسکیو 1122بہتر انداز میں پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہی ہے ، وہ ان چیزوں پر فوکس کریں گے جن کی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوستانہ اور ایماندارانہ ماحول میں کام کرنے کے عادی ہیں اور پاکستان آرمی میں ان کی گرومنگ بڈی سسٹم (دوستانہ)میں ہوئی ہے، اس لیے وہ ٹیم ممبر کے طور پر ٹیم میں کام کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ اور احتساب کے شفاف نظام سے بہتری گنجائش پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں بہتر سے بہترین ریسکیورز پیدا کریں اور تربیت کے معیار کو مزید بہتری کریں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی
پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا
پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم