لاہور،سپریم کورٹ رجسٹری میں بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد ،ملزمان گرفتار

منگل 12 جنوری 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے بینک ڈکیتی میں ملوث تین ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں، پولیس نے ملزموں کو سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ملزم عمران، عبدالجبار اور گوہر اعجاز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں تینوں ملزموں کیخلا ف مسلم کمرشل بینک میں تہتر ہزار روپے کی بینک ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا ، ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر مجسٹریٹ نے ملزموں کو ضمانتوں پر رہا کردیا تاہم سیشن عدالت اور ہائیکورٹ نے دوبارہ ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کر دیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزموں کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے لہذا ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں، محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزموں کیخلاف ثبوت بھی موجود ہیں اور گواہ بھی ہیں، تینوں ملزموں کو تفتیش میں گنہگار ٹھہرا کر چالان جمع کرا دیا گیا ہے، فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں، پولیس نے تینوں ملزموں کو سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے گرفتار کر لیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں