سینئر اداکار طارق جاوید کی 10ویں برسی (جمعہ)منائی جائیگی
بدھ 13 جنوری 2016 12:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) فلم اور تھیٹر کے سینئر اداکار طارق جاوید کی 10ویں برسی ( جمعہ ) منائی جائے گی ۔اس موقع پر ایصال ثواب اور قرآن خوانی کا اہتمام ان کی بیوہ اداکارہ شیبا بت کی رہائشگاہ پر کیا جائیگا ۔ طارق جاوید نے اپنے فنی کیریئرکا آغاز فیصل آباد سے کیا اور پھر وہ لاہور آگئے ۔ یہاں آنے کے بعد طارق جاوید تھیٹر کی دنیا میں انتہائی مقبول اداکار بن گئے اور کوئی بھی اسٹیج ڈرامہ ان کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا تھا ۔
انہوں نے متعدد اداکاروں کو تھیٹر کی دنیا میں متعارف کروایا جن میں ببو برال ( مرحوم ) ، سہیل احمد ، نسیم وکی ، سخاوت ناز ، سردار کمال ، طارق ٹیڈی ، طاہر نوشاد ، عابد خان ( مرحوم ، شاہد خان ، گوگا جی ، حسن مراد ، چکوری ، نرگس شامل ہیں جبکہ اداکار نعمان اعجاز کو اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر متعارف کروایا ۔(جاری ہے)
طارق جاوید نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں کام کر کے اپنے فن کا لوہا منوایا اور خاص طور پر ان کا شہرہ آفاق اسٹیج ڈرامہ ” بشیرا ان ٹربل “ جس میں انہوں نے امان اللہ کے ساتھ کام کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی اور بعد ازاں امان اللہ کے ساتھ مسلسل 20برس تک کام کرتے رہے ۔
طارق جاوید نے تھیٹر میں لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا اور پاک بھارت پہلی کو پرودکشن کی فلم ” پنڈ دی کڑی “ میں مرکزی کردار کیا ۔ آخری ایام میں اسٹیج کے اپنوں کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہو چکے تھے اور 15جنوری 2006ء کو کراؤن تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے کے دوران اداکاری کرتے ہوئے انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ، انہوں نے تین کلمے پڑھے جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ..
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر بلاول، زرداری کو مبارکباد
بھٹو ریفرنس کے عدالتی فیصلے پر سیمینار کرانے کا فیصلہ
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکی تیاریوں کے حوالے سے اہم ..
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب سٹیڈیم میں اہم اجلاس
پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش ،چند مقامات پر ژالہ باری کے امکانات
پنجاب بھر میں 1317 ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاں بحق، 1385زخمی ہوئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی