پنجاب حکومت رواں سال ایک لاکھ طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی

بدھ 13 جنوری 2016 14:15

پنجاب حکومت رواں سال ایک لاکھ طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت رواں سال اپریل میں صوبے بھر کے ایک لاکھ طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی جس کے لیے تین مختلف کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور تینوں کمپنیوں نے لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو درخواستیں دائر کردی ہیں جبکہ دوسری طرف ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تینوں کمپنیوں کو مقررہ شرائط کے مطابق ٹینڈر بھرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لیے اظہار دلچسپی رکھنے والی تینوں کمپنیوں کی فنی اور مالی پوزیشن کا جائزہ لینے کا عمل بھی مکمل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں