پی سی بی کا بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

بدھ 13 جنوری 2016 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے مارچ میں بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے میں شرکت کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بورڈ وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے اجازت طلب کرے گا اور اس سلسلے میں جنوری کے آخری ہفتے میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے این او سی مانگا جائے گا ،کرکٹ بورڈ وفاقی حکومت کو بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق حکومت نے اگلے ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنت میں شرکت کے لیے اجازت لینے کی کوئی شرط نہیں رکھی ، صرف بھارت جاکر کھیلنے کے لیے وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں