لاہور،واپڈا ایکسین قتل:لیسکو کے سینکڑوں ملازمین کا احتجاج

بدھ 13 جنوری 2016 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) لیسکو کے سینکڑوں انجینئرز سمیت واپڈا کارکنوں نے گوجرانوالہ میں ہونے والے واپڈا ایکسیشن کے قتل کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے کا اہتمام پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں واپڈا ایکسیشن کو بجلی چوروں کو پکڑنے پر قتل کیا گیا ، واپڈا افسران اور ورکروں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں جبکہ پولیس قاتلوں کی گرفتاری سے گریزاں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا ایکسیشن کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا ایکسیشن کے قتل کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی وجہ سے لاہور پریس کلب کے گردونواں میں ٹریفک بری طرح جام رہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں