تحریک انصاف چھوڑنے کی خبریں درست نہیں میرا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،چوہدری محمد سرور

اصولوں اور نظریہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،عمران خان ملک کے اگلے وزیراعظم بنیں گے،بیان

بدھ 13 جنوری 2016 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا، میرا جینا مرنا پارٹی کیساتھ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے اصولوں اور نظر یہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کررہی ہے اور میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہوں میرے پارٹی چھوڑنے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کر پشن،مہنگائی ،لوڈشیڈ نگ سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے انکا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف کے مخالفین اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں