موبائل کو چور یا ڈاکو سے محفوظ رکھنے کے لیے لاجواب ’کور‘ متعارف کر وادیاگیا

بدھ 13 جنوری 2016 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) ہم میں سے بہت سے لوگ اکثر اوقات اس خوف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کہیں ان کا موبائل کوئی چور یا ڈاکو چھین کر رفو چکر نہ ہو جائے لیکن اب ایسے افراد کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب اس کا حل بھی تلاش کرلیا گیا اور ایک کمپنی نے ایسا ’کور‘متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے کوئی ڈاکو آپ کے موبائل کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ایک ایسا کور بنایا ہے جو 50 ہزار وولٹ تک کا جھٹکا دے سکتا ہے۔ اس کور میں موجود ایک منفرد فیچر ہے جسے آن کرنے سے آڈیو اور ویڈیو کو بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کے تیار کردہ منفرد کور کو صارف کے انگلیوں کے نشان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تا کہ کوئی بھی اجنبی اسے استعمال ہی نہ کر سکے۔ہنگامی صورتحال میں اگر کوئی انجان ا?دمی موبائل چھیننے کی کوشش کرے گا تو اس مخصوص بٹن کو ا?ن کرنے کی صورت میں ڈاکو کو 50 ہزار وولٹ کا زرو دار جھٹکا لگے گا اور ساتھ ہی موبائل متاثرہ شحص کی لوکیشن کے بارے میں پولیس یا عزیزوں کو آگاہ بھی کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں