نظام آبپاشی کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد بلانے کا فیصلہ

بدھ 13 جنوری 2016 19:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) نہری نظام کی استعدادکار میں بہتری لانے کے لئے تشکیل دی گئی اعلی سطحی کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیر آبپاشی میاں یاور زماں کی صدارت میں ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمان ، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ اور چوہدری طارق محمود باجوہ کے علاوہ سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ سلمان غنی اور ڈپٹی سیکرٹری (آپریشن) محکمہ آبپاشی ڈاکٹر نعمان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں نظام آبپاشی کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے کنوینر منعقد ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسدا لرحمان ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے میاں یاور زمان نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اور نہری پانی کے ضیاع کو روکنے کے ئے قانون سازی کو موثر تر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پانی کے کفایت شعارانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ ایسی پالیسی وضع کرنے کے لئے بھی ماہرین سے سفارشات لی جائیں تا کہ حکومت کو گائیڈ لائنز مہیا کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ نظام آبپاشی کی بہتری کے لئے جاری ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کے لئے موجودہ میکینزم میں بہتری لائی جائے گی جبکہ نہری انتظام و انصرام میں کسانوں کی شمولیت کو موثر بانے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور جوابدہی کے پہلوو ¿ں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

میاں یاور زمان نے کہا کہ آبی گزرگاہوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اور نہری پانی کے ضیاع کو روکنے کے ئے قانون سازی کو موثر تر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پانی کے کفایت شعارانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ ایسی پالیسی وضع کرنے کے لئے بھی ماہرین سے سفارشات لی جائیں تا کہ حکومت کو گائیڈ لائنز مہیا کی جا سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نظام آبپاشی کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ روز کے بعد منعقد کیا جائے گا جبکہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسدا لرحمان کمیٹی کے کنوینر ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں